اشیائے خورونوش کے نرخ میں کمی پر پوری ٹیم کو شاباش، عوام سے اپیل ہے جس شاپ پر ریٹ لسٹ نہ ہو، خریداری نہ کریں: وزیراعلیٰ مریم نواز

رمضان المبارک میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں اشیائے صرف کے نرخ میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 3.203ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،اسٹیٹ بینک

خصوصی اجلاس کی تفصیلات

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں پھل، سبزی، آٹا، چکن اوردیگر اشیاء خورونوش کے نرخ کا باری باری جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اشیائے خوردونوش کے نرخ میں کمی پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور عوام سے اپیل کی کہ جس شاپ پر ریٹ لسٹ نہ ہو، وہاں خریداری نہ کریں۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی سپلائی مزید بڑھانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

رمضان نگہبان بازاروں کی کامیابی

وزیراعلیٰ کو رمضان نگہبان بازاروں، دسترخوان، اوپن مارکیٹ اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیاز کا نرخ 2022ء کے بعد کم ترین کی سطح پر آگیا، ادرک، لہسن، لیموں اور دیگر کے نرخ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کی نسبت تمام اشیائے خورونوش کے نرخ میں کمی کا واضح رجحان جاری ہے۔ 49 رمضان نگہبان بازاروں میں پانچ روز میں سوا 35لاکھ سے زائد افراد خریداری کیلئے آئے۔ رمضان نگہبان بازاروں میں 21لاکھ ٹن اشیائے خورونوش کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ 5 روز میں عوام کو رمضان نگہبان بازاروں میں تقریباً 3کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو امریکا میں پذیرائی نہ ملنے پر پاکستان آمد سے روکا گیا، مجیب الرحمان شامی

مری اور دیگر علاقوں کی صورتحال

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مری میں پہلی مرتبہ راولپنڈی ڈی سی ریٹ سے بھی کم پر پھل، سبزیاں، آٹا اور چکن دستیاب ہیں۔ رمضان بازاروں میں سینئر سٹیزن کیمپ قائم کردی گئی، تقریباً 10 ہزار بزرگ شہریوں نے خریداری کی۔ رمضان نگہبان بازاروں میں اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ کا فول پروف انتظام کیا گیا۔ رمضان المبارک میں 10 کلو آٹا بیگ کا اوپن مارکیٹ نرخ 905 روپے اور 20 کلو آٹا بیگ کا نرخ 1810 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ صوبے بھر میں فلور ملوں کی طرف سے 1549 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے۔ سیل پوائنٹس پر 850 کے رعایتی نرخ پر آٹا کے 10 کلو بیگ کی فروخت جاری ہے۔ صوبہ بھر میں 421 نگہبان رمضان دسترخوان پر 4 لاکھ 62 ہزار روزہ داروں نے افطاری کی۔ نگہبان رمضان دسترخوان پر افطاری میں چکن پلاؤ، سموسہ، پکوڑا، فروٹ، پانی اور کھجوروں سے تواضع کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کا کردار

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نگہبان رمضان دسترخوان کے کھانے کی تیاری کے لئے پکوان سینٹر کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ سحر و افطار کے دوران فوڈ اتھارٹی نے 9440 مقامات پر چیکنگ کی جبکہ 29 ہزار کلو غیر معیاری کھانا تلف کیا گیا۔ صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پیرا اور دیگر ٹیموں نے 3 لاکھ 38 ہزار مقامات پر چیکنگ کی۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 1965 دکانداروں، اوور چارجنگ پر 24600 دکانداروں کو پونے چار کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا، 313 کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 2870 گرفتار کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...