بھارتی ٹیم سے متعلق درست پیشگوئیاں، تابش ہاشمی نے محمد عامر کو ’’نجومی‘‘ قرار دے دیا
تابش ہاشمی کی دلچسپ پیش گوئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی نے بھارتی ٹیم سے متعلق محمد عامر کی پیش گوئیاں درست ہونے پر اُنہیں "نجومی بابا" قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کے لیے کی جانے والی بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں
محمد عامر کی درست پیش گوئیاں
''جیو نیوز'' کے مشہور پروگرام ''ہارنا منع ہے'' میں تابش ہاشمی نے محمد عامر کی بھارت سے متعلق پیش گوئیاں درست ثابت ہونے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستانی ٹیم نہیں کر رہی، ہمارے پینلسٹ لاہور میں بیٹھ کر کررہے ہیں۔ جیسے کہ جب سے محمد عامر نے بھارتی اوپننگ بیٹر ابھیشک شرما کو ''سلاگر'' قرار دیا، اس کے بعد سے ابھیشک شرما ٹورنامنٹ میں کھیل ہی نہیں پا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کو لٹیروں کے ٹھکانے میں تبدیل ہونے سے بچانا چاہیے، جرمن صدر کھل کر بول پڑے
سیمی فائنل میں نامزگی
محمد عامر نے پھر یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلے گی اور اب جنوبی افریقہ سے میچ کے بعد لگ رہا ہے کہ بھارتی ٹیم محمد عامر کی بات مان رہی ہے اور سیمی فائنل نہیں کھیل رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 ہائیکورٹ میں چیلنج
نجومی بابا کا تعارف
تابش ہاشمی نے شو میں محمد عامر کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ''نجومی بابا'' قرار دے دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا کہ محمد عامر کی ساری پیش گوئیاں اور تجزیئے مدِنظر رکھتے ہوئے بتاؤ کہ اُنہیں کیسا نظر آنا چاہیے، تو اس نے ہمیں کچھ دلچسپ تصویریں بنا کر دیں۔
مزاحیہ لمحے
ملنگ بابا کے روپ میں محمد عامر کی تصاویر جب شو میں دکھائی گئیں تو محمد عامر سمیت شو میں موجود تمام شرکاء قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔








