لاہور لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک
لاہور (ڈیلی پاکستان آنلائن) لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے。
واقعہ کی تفصیلات
لاہور نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان سی سی ڈی سول لائنز کے ساتھ مقابلے میں کرول گھاٹی کے قریب مارے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بارہ لاکھ روپے نقدی بھی برآمد ہوئی۔
ہلاک شدگان کی شناخت
ہلاک ملزمان کی شناخت نعیم، اشرف اور کبیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم نعیم عرف اندھیری ریکارڈ یافتہ اور جیل سے نکل کر گینگ بنا رکھا تھا۔








