کراچی ایئر پورٹ پر کمبوڈیا جانے کی آڑ میں مذہبی بنیادوں پر سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند 2 مسافر گرفتار
کراچی ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کمboڈیا جانے کی آڑ میں مذہبی بنیادوں پر سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا
گرفتار کیے گئے افراد
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں وکٹر سیموئیل اور سنل گل شامل ہیں۔ ابتدائی جانچ کے دوران دونوں مسافروں کے موبائل فونز کی تلاشی لی گئی تو متعدد اہم دستاویزات برآمد ہوئیں، جن میں اقوام متحدہ کے نام پناہ گزینی سے متعلق درخواستیں بھی شامل تھیں۔
تحقیقات اور قانونی کارروائی
سما ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سنل گل کے مطابق وکٹر سیموئیل بیرون ملک پناہ گزینی کے معاملات میں اس کی مدد کر رہا تھا۔ حکام نے دونوں افراد کو غلط بیانی اور غیر قانونی ہجرت کی ممکنہ معاونت کے الزام میں آف لوڈ کر دیا۔ بعد ازاں دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔








