عورتوں کو سڑکوں پر رسوا کرنا طاقت نہیں بلکہ بے شرمی اور بے غیرتی ہے، سردار عبدالقیوم نیازی
اسلام آباد میں ریاستی ظلم
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم اور اس ملک کے قومی ہیرو عمران خان صاحب کی بہنوں کو یوں روز ملاقات کے نام پر بلایا جاتا ہے، پھر روکا جاتا ہے اور سڑکوں پر خوار کیا جاتا ہے یہ کھلا ریاستی ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹیاں کیسز ختم کرنے کے لئے نہیں، قانون کے مطابق چلیں گے: اعظم تارڑ
ظلم کی برداشت کی کیفیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا، "اتنا ظلم کرو کہ برداشت بھی کر سکو، جب اپنا گھر شیشے کا ہو تو دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں مارے جاتے۔ مائیں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، عورتوں کو سڑکوں پر رسوا کرنا طاقت نہیں بلکہ بے شرمی اور بے غیرتی ہے۔"
سوشل میڈیا پر بیان
سابق وزیرِاعظم اور اس ملک کے قومی ہیرو عمران خان صاحب کی بہنوں کو یوں روز ملاقات کے نام پر بلایا جاتا ہے، پھر روکا جاتا ہے اور سڑکوں پر خوار کیا جاتا ہے یہ کھلا ریاستی ظلم ہے۔
اتنا ظلم کرو کہ برداشت بھی کر سکو، جب اپنا گھر شیشے کا ہو تو دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں مارے جاتے۔…
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AQayyumNiaziPTI) February 24, 2026








