وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کردارکشی کرنے والے بدبودار عناصر پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے پی آئی اے کو افتتاحی پرواز کیلئے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دیدی : خواجہ آصف
میڈیا اور سوشل میڈیا پر کردارکشی
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کردارکشی کرنے والے بدبودار عناصر پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں۔ نیشنل میڈیا پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر چلنے والے گھس بیٹھیوں کو میڈیا سے نکال کر باہر پھینکے۔ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر گندگی پھیلا رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے، گھٹیا، زہریلی اور بدبودار ذہنیت کے بیج بانی پی ٹی آئی کے دور میں بوئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو کا جدید سمارٹ فون Y19s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
پی ٹی آئی کی سوچ کا تسلسل
سینئر صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گندے ذہن میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک گھٹیا ایجنڈے کے تحت استعمال کررہے ہیں۔ یہ ’مرد ربوٹ نہیں ہوتے‘، ’خواتین کپڑے کم پہنتی ہیں‘ والی بانی پی ٹی آئی کی گھٹیا سوچ کا تسلسل نظر آ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے خلاف کردار کشی کی مہم کی قومی میڈیا کو مذمت کرنی چاہیے۔ اُن کے خلاف گھٹیا مہم اور کردار کشی پر خاموشی خود قومی میڈیا کی ساکھ پر داغ ہے۔
قانونی کارروائی کی ضرورت
ایسی غلیظ کردار کشی مہم پر قانونی کارروائی کی جائے تو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کا شور مچا دیا جاتا ہے۔








