ایم فل، پی ایچ ڈی کے مقالہ جات اورکتب کی اشاعت کا اردو زبان میں ہدف مقرر کیا جائے، اس طرح خودانحصاری، تحقیق اور تخلیق کی دولت ہاتھ آئے گی

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 317

ایم بی بی ایس کا نصاب

سب سے پہلے ایم بی بی ایس کا نصاب اردو زبان میں نافذ کیا جائے۔ ہر یونیورسٹی میں دارالترجمہ قائم کیا جائے۔ یہاں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالہ جات دیگر کتب کی تصنیف و اشاعت کا اردو زبان میں ہدف مقرر کیا جائے۔ اس طرح خود انحصاری، تحقیق اور تخلیق کی وہ دولت حاصل ہوگی جس کے طفیل پہلی جماعت میں داخل ہونے والے بچوں کا 80 فیصد حصہ ماسٹر ڈگری حاصل کر سکے گا اور ایجادات کے صدیوں سے بند دروازے کھل جائیں گے۔

سی ڈیز کی تیاری

پہلی جماعت سے ایم بی بی ایس اور ایم ایس سی تک تمام کورسز آسان فہم اردو زبان میں سی ڈیز پر تیار کئے جائیں، جو بازار میں بآسانی دستیاب ہوں۔ ان سی ڈیز کی مدد سے ٹیوشن کا مذموم کاروبار خودبخود دم توڑ جائے گا۔

دینی مدارس میں اصلاحات

دینی مدارس میں دینی علوم کے ساتھ سائنس اور معاشرتی علوم بھی پڑھائے جائیں تاکہ وہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء صرف عالم دین نہ بنیں بلکہ بڑے سائنسدان بھی بن سکیں۔

مساجد میں تعلیم کا نظام

مساجد کو بھی سکولوں کی طرز پر چلایا جائے اور وہاں پانچ جماعت تک تعلیم دی جائے۔

مقابلے کے امتحانات

تمام تر مقابلے کے امتحانات اردو میں بھی لئے جائیں تاکہ غریب عوام کے بچے بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو سکیں۔

شعبہئ تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت

2007ء تا 2019ء کے دوران تعلیمی شعبے میں بہتری پیدا کرنے کی غرض سے سٹیزن کونسل آف پاکستان کی جانب سے متعدد موضوعات پر سیمینارز منعقد کئے گئے اور ہفتہ وار اجلاسوں میں غور و فکر کیا گیا۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

پاکستان میں رائج دوہرے تہرے نظام تعلیم میں بہتری

تجاویز اقدامات صدارت: ڈاکٹر رفیق احمد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی۔

ایک قوم ایک قومی نصاب اور ایک ذریعہ تعلیم

مقرر: پروفیسر ڈاکٹر سلیم ہاشمی

موجودہ پست معیار تعلیم

اعلیٰ معیار تعلیم کا حصول کیسے؟
مقرر: پروفیسر سلمان احمد خان اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور

پاکستان میں پست معیار تعلیم کی وجوہات اور ان کا حل

مقرر: پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا سابق پرنسپل پنجاب یونیورسٹی اور ینٹل کالج لاہور۔

مہنگی تعلیم کا غریب و متوسط طبقے کی پہنچ میں آنا

مقرر: ثروت روبینہ نمائندہ سول سوسائٹی سماجی کارکن

اسلامی دنیا میں تعلیم اور ریسرچ کی پسماندگی

مقرر: پروفیسر انجینئر احسان الحق ملک، لاہور

قومی نصاب تعلیم اور کردار سازی

مقرر: پروفیسر فرح زیبا پنجاب یونیورسٹی

بڑھتی ہوئی آبادی کے تعلیم پر اثرات

مقرر: پروفیسر نصیر چوہدری ایم اے او کالج لاہور

پاکستان میں تمام سکول ہائے سسٹم کے لیے یکساں نصاب

کیوں اور کیسے؟
صدارت: پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق جالندھری

مہمان خصوصی

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر شفقت محمود نے بارہا وعدے وعید کرنے کے باوجود سیمینار کے انعقاد کے عین اسی دن فون کر کے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...