عمران خان کی آنکھ میں سوجن بدستور ویسے ہی ہے ، انہوں نے دوسری مرتبہ پیغام دیا ہے کہ پارٹی ہر حال میں ان کو ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی کروائے،مشال یوسفزئی
عمران خان کی صحت کی تازہ ترین صورت حال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر مشال یوسفزئی نے بتایا ہے کہ عمران خان کی آنکھ میں سویلنگ بدستور ویسی ہی ہے۔ رات کو جو انجیکشن لگا ہے، اس کا رزلٹ تو تین چار دن بعد آئے گا، لیکن پچھلے انجیکشن سے انہیں خاطر خواہ افاقہ نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری
ڈاکٹروں سے ملاقات کی ضرورت
مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے ڈاکٹرز سے ملنا چاہتے ہیں اور انہوں نے دوسری مرتبہ پیغام دیا ہے کہ پارٹی ہر حال میں اُنہیں ڈاکٹرز تک رسائی فراہم کرے۔ وہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم سے فوراً ملنے کے خواہاں ہیں۔
لیگل کمیٹی سے درخواست
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے منگل کو پیغام آیا تھا کہ خان صاحب کے ذاتی ڈاکٹرز کی رسائی کے لیے پارٹی کی لیگل کمیٹی فوراً سپریم کورٹ سے رجوع کرے اور پٹیشن دائر کرے، جو ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ پاکستانیوں، خان صاحب کو ہماری ضرورت ہے، پارٹی کو باقی ہر چیز ترک کر کے صرف اس پر توجہ دینی چاہیے۔
خان صاحب کی آنکھ میں سویلنگ بدستور ویسی ہی ہے، رات کو جو انجیکشن لگا ہے اِس کا رزلٹ تو تین چار دن بعد آئے گا لیکن پِچھلے انجیکشن سے انکو خاطر خواہ افاقہ نہیں ہوا ہے مگر وہ اپنے ڈاکٹرز سے ملنا چاہتے ہیں انہوں نے دوسری مرتبہ پیغام دیا ہے کہ پارٹی ہر حال میں انکو ڈاکٹرز تک رسائی…
— Mashal Yousafzai???????? (@AkMashal) February 24, 2026








