خاتون نے گھریلو تشدد سے تنگ آ کر تین بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
خیرپور میں افسوسناک واقعہ
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے لیاقت آباد میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کے تشدد اور گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون بانو بی بی نے اپنی کمسن بچیوں سمیت میرواہ کینال میں چھلانگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: یوزویندر چاہل کی حقیقی عیش سے متعلق جذباتی پوسٹ وائرل
تشدد کے باعث خودکشی
پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوگئے۔
لاشوں کی تلاش
مقامی غوطہ خوروں نے لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک خاتون اور اس کی دو بچیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔








