رمضان اتحاد، باہمی یکجہتی اور محبت کے احساس کو فروغ دیتا ہے، حاجی محمد نواز
افطار ڈنر کا اہتمام
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز نے شارجہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ مہمانوں کا استقبال حاجی محمد نواز، عثمان نواز اور عمران نواز نے گلدستوں سے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید
تقریب کا آغاز
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ڈاکٹر اکرم شہزاد نے کیا جبکہ تقریب کی نقابت کے فرائض حاجی محمد نواز نے ادا کئے۔ نعت رسول مقبول کی سعادت عمران نواز نے حاصل کی۔ اس موقع پر میزبان حاجی محمد نواز نے کہا کہ ماہ رمضان اتحاد، باہمی یکجہتی اور محبت کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے آج، اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
رمضان کی برکتیں
ہم سمجھتے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران کیے گئے نیک اعمال کئی گنا بڑھ جاتے ہیں اور اس مقدس مہینے میں روزے اور عبادت کے ساتھ خصوصی برکات اور انعامات وابستہ ہیں۔ رمضان مومنوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی نعمتوں پر غور کریں، ان کے پاس جو کچھ ہے اس کا شکر ادا کریں اور یہ خود کی عکاسی کرنے اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا وقت فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
شرکاء کی تفصیلات
افطار ڈنر میں شو کت محمود بٹ، عبدا لحمید، سعادت باجوہ، ظفر محمود مرزا، میاں منیر ہانس، عا مر بھٹی، راشد علی بریار، راجہ عابد حسین، جعفر حسین، راجہ شفیق، عبد المجید مغل، محمد عدنان، عثمان نواز، غفران، خان زمان، امیر حمزہ، مدنی رفیق، علی احسن، معاذ احمد، محمد انور، عتیق الرحمن، ظفر اقبال، شکیل احمد، عامر سہیل گھمن، ڈاکٹر ادریس، اکرم شہراد، خلیل احمد، ملک امجد، ذوالفقار حیدر، چوہدری جاوید، شمس، چودھری اکرام، عاطف خان، حاجی مقصود، فہد جاوید، عزت اللہ جاوید، حاجی بشارت اور عمران نواز نے شرکت کی۔
ماہ رمضان کی اہمیت
ڈاکٹر اکرم شہزاد نے ماہ رمضان اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی۔ افطار ڈنر کے اختتام پر میزبان حاجی محمد نواز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔








