عمر کو چھوڑیں دل جوان ہونا چاہیے:جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر کا ناقدین کو جواب
راولپنڈی میں متنازعہ شادی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمر کے نمایاں فرق کے باوجود شادی کرنے والے راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 'عمر صرف ایک عدد ہے' اور میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کو بڑے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے پلان بی تیار کر لیا
سوشل میڈیا پر ہنگامہ
چکلالہ سکیم تھری میں ہونے والی اس شادی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ جیسے ہی نکاح کی خبر سامنے آئی، مختلف پلیٹ فارمز پر بحث و مباحثے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس رشتے پر حیرت، تنقید اور حمایت جیسے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت شدید برہم، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکیم بابر کا مؤقف
وائرل ویڈیو کلپ میں حکیم بابر نے بتایا کہ ہماری شادی بیک وقت ارینجڈ اور لو میرج ہے۔ پہلے دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے، پھر باقاعدہ نکاح کے ذریعے رشتے کو قانونی اور مذہبی شکل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے خلیجی ممالک میں حملوں کو تیز کر دیا، امریکی فوجی اجتماع پر بھی کامیاب حملے کا دعویٰ
عمر کا کوئی معنی نہیں
ان کا کہنا ہے کہ عمر کوئی معنی نہیں رکھتی، اصل بات دل کی جوانی ہے۔ میری اہلیہ طلاق یافتہ تھیں، یہ اللّٰہ کا حکم اور سنت نبویؐ ہے۔ میں نے اس پر عمل کیا ہے، میں نے کوئی گناہ یا ناجائز کام نہیں کیا، پھر لوگ منفی تبصرے کیوں کر رہے ہیں؟
انہیں LOVE ہوا پھر ہم نے ارینج میرج کی۔ عمر کو چھوڑیں دل جوان ہونا چاہیے۔ وہ طلاق یاقتہ تھیں اور اللہ کا حکم ہے کہ طلاق یافتہ سے نکاح کریں، جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر کا ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/O6Q7RHYqxB
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 24, 2026
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں، وہ خود غیر سنجیدہ تعلقات میں ملوث رہتے ہیں لیکن نکاح سے گریز کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ سنوار کی موت والا صوفہ میری ماں کا دیا ہوا ہے: وہ گھر جہاں اسرائیل نے حماس کے سربراہ کو ہلاک کیا
نوجوان اہلیہ کا خیال
ان کی نوجوان اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جب محبت سچی ہو تو عمر کو مسئلہ نہیں بنانا چاہیے اور جب مناسب ساتھی مل جائے تو شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مزید 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ
عید کے بعد عمرہ اور نیدرلینڈز کا سفر
جوڑے نے عیدالفطر کے بعد عمرے کی ادائیگی اور اس کے بعد نیدرلینڈز کے دورے کا بھی اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل
سوشل میڈیا پر اس شادی کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض صارفین عمر کے بڑے فرق پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد اس نکاح کو جائز قرار دیتے ہوئے شادی کے حق میں بات کر رہے ہیں اور غیر اخلاقی تعلقات کے مقابلے میں نکاح کو بہتر قرار دے رہے ہیں۔








