مریم نواز کا پنجاب میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدرات خصوصی اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے انفراسٹرکچر سٹینڈرائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
یکساں ترقی اور پالیسیاں
مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا اور یکساں ترقی اور ڈسپلن کے لئے ون پنجاب ون سٹینڈر کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سوال یہ نہیں کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں کیوں ہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ قید میں کیوں ہیں؟ علیمہ خان
صوبے بھر میں منصوبے
صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرائزیشن کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا
نئی اتھارٹی اور ڈیزائن کی بہتری
سٹینڈرائزیشن اور اربن ڈیزائن سے پنجاب میں انفراسٹرکچر کی مکمل کایا پلٹنے کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے اور روڈز کے کنارے کیاسک/ چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکسان ڈیزائن مقرر کرنے پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں منکی پاکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق
وزیراعلیٰ کی ہدایات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی سگھڑ، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔
جمالیاتی بہتری
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔








