بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفاہسپتال منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر
اسلام آباد سے تازہ خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفاہسپتال منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوراً شفاہسپتال منتقل کیا جائے۔ مزید یہ کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہر امراض چشم سے معائنہ کروایا جائے۔
معالجین کی رسائی کا مطالبہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی کے ذاتی معالج، ڈاکٹر فیصل سلطان اور عاصم یوسف کو رسائی دی جائے، اور بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں کیا جائے۔








