لاہور ہائیکورٹ: بھارتی شہری کی درخواست پر اٹارنی مقرر کرنے پر دلائل طلب

لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی شہری کی درخواست

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی شہری کرنیل سنگھ کی جانب سے اپنی اہلیہ سربجیت کور کے پاکستان میں نکاح کے خلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی۔ عدالت نے بھارتی شہری کی جانب سے پاکستانی شہری کو اٹارنی مقرر کرنے کے قانونی نکتے پر دلائل طلب کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کریپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ جانیے

جسٹس فاروق حیدر کی سماعت

جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ نواز شیخ اور ایڈووکیٹ علی چنگیزی سندھو پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کرنیل سنگھ نے سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ کو نمائندہ مقرر کر کے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ سربجیت کور 3 نومبر 2025 کو 10 روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی والدین کا پیار اور چاہت بچوں کیلئے سب سے اہم ہے،لے پالک بچی کی حوالگی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد

درخواست میں اہم نکات

درخواست میں کہا گیا کہ اہلیہ کو قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر کے جبری طور پر مسلمان کیا گیا جبکہ ہندو میرج ایکٹ کے تحت مذہب کی تبدیلی سے پہلی شادی ختم نہیں ہوتی۔ رجسٹرار آفس نے سپیشل پاور آف اٹارنی کی محکمہ خارجہ سے تصدیق نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد کردیے

عدالت کے ریمارکس

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ بھارتی شہری کس طرح پاکستان میں اپنا اٹارنی مقرر کر سکتا ہے، اس پر پاکستانی قوانین کے مطابق دلائل دیے جائیں۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عالمی انسانی حقوق کنونشن کے تحت یہ ممکن ہے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اسے پاکستانی قوانین کے تناظر میں معاونت درکار ہے۔

سماعت کا فیصلہ

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...