ظہران ممدانی کی قوالی کی محفل میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نیویارک سٹی کے میئر کی قوالی محفل میں شرکت
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی کی قوالی کی محفل میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
خوشگوار موڈ میں میئر کی خوشی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ظہران ممدانی کو اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں نیویارک میں منعقد ہونے والی قوالی کی ایک محفل میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میئر کی قوالی کی محفل میں شرکت
میئر نیویارک سٹی نا صرف قوالیاں سن رہے ہیں بلکہ تالیاں بجاتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطاری کی ویڈیو
اس سے پہلے ظہران ممدانی کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں افطاری کے دوران وہ تمام دیسی کھانوں کا انتخاب کرتے نظر آئے۔








