پاکستانی ہنر مند محنت کشوں کے لیے ساڑھے 10 ہزار ویزے فراہم کیے جائیں گے، اٹلی نے یقین دہانی کرائی
اٹلی کی جانب سے ویزے سے استثنا
میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطالبے پر اٹلی نے پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنا دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے مظاہروں کے 4 سال بعد کیوبا کے صدر پر پابندیاں عائد کردیں
محسن نقوی کا دورہ اٹلی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ اٹلی میں اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستانی اسکلڈ لیبر کے لیے ساڑھے 10 ہزار ویزے دینے کی یقین دہانی کروائی۔
غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اقدامات
محسن نقوی نے اطالوی وزیر داخلہ کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف حکومت پاکستان کے موثر اقدامات سے آگاہ کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔








