مہنگائی اور بےروزگاری کی وجہ سے مڈل کلاس طبقہ تیزی سے معدوم ہو رہا ہے، آصف کرمانی
پاکستان میں اقتصادی بحران
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کی رفتار یونہی بڑھتی رہی تو پاکستان میں صرف امیر اور غریب طبقات ہی باقی رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہند کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: حنیف عباسی
مڈل کلاس کا زوال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے مڈل کلاس طبقہ تیزی سے معدوم ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
اگر مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری کی رفتار ہونہی بڑھتی رہی تو پاکستان میں صرف امیر اور غریب طبقات ہی باقی رہ جائیں گے ، مڈل کلاس طبقہ تیزی سے معدوم ہو رہا ہے !
Have and have nots !!!— Dr. Syed Asif Kirmani (@KirmaniAsif) February 25, 2026








