میرٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہر عہدے پر موزوں ترین فرد تعینات ہوگا: عظمی بخاری

وزیر اطلاعات کا اعلان

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ محکمہ تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) کی موجودہ عمارت کی جگہ ایک جدید، اسٹیٹ آف دی آرٹ، مکمل طور پر ڈیجیٹل اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد محکمہ اطلاعات کے تمام کرائے کے دفاتر کو ایک چھت تلے جمع کرنا ہے تاکہ انتظامی امور میں بہتری اور وسائل کی بچت ممکن ہو سکے۔ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں اس اسکیم کو شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی طبقے کو ریلیف نہیں ملا، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

تحائف اور سووینئرز کی تفصیلات

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ مختلف صوبوں اور ممالک سے آنے والے صحافیوں اور وفود کے اعزاز میں دیئے جانے والے تحائف اور سووینئرز کی مد میں مختص رقم نہایت معمولی اور علامتی نوعیت کی ہوتی ہے۔ یہ اخراجات محکمہ خزانہ کی منظور شدہ مدات کے تحت ہوتے ہیں اور مکمل شفافیت کے ساتھ خرچ کیے جاتے ہیں۔پریس کلبز کو دی جانے والی گرانٹس علیٰحدہ مد میں شامل ہوتی ہیں جبکہ تحائف کی مد علامتی اور محدود نوعیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، مسجد کے لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال، پولیس کو دھمکیاں دینے پر شہری کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج

محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں

عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں، سیلابی صورتحال، افتتاحی تقریبات اور دیگر سرکاری سرگرمیوں کی کوریج محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ نے اپنی ڈی ایس این جی اور او بی وین تیار کی ہے تاکہ سرکاری سرگرمیوں کی بروقت اور معیاری کوریج یقینی بنائی جا سکے۔ اس ضمن میں سفری الاؤنس اور دیگر اخراجات قواعد کے مطابق ادا کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے کان اور دانت صاف کر کے طبی معائنے کے بعد مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا

پنجابی زبان کی ترویج

انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے محکمہ کے تحت ایک علیٰحدہ شعبہ کام کر رہا ہے جو ترویجِ پنجابی کے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ صحافی کالونیوں کے لیے زمین فری آف کاسٹ فراہم کی جاتی ہے جبکہ صرف ترقیاتی اخراجات صحافیوں سے وصول کیے جاتے ہیں، جو مکمل طور پر انفراسٹرکچر پر خرچ ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں کوئی سرکاری دفتر تعمیر نہیں کیا جاتا۔مزید برآں، اس سال کمرشل پلاٹس کی آبادکاری کے منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدن سے فاؤنڈیشن کی اپنی عمارت تعمیر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں بھارتی سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

ملازمتوں کی اصلاحات

عظمٰی بخاری نے کہا کہ ماضی میں سفارشی بنیادوں پر تقرریوں کی روایت رہی، تاہم موجودہ حکومت میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ محکمہ اطلاعات اور ثقافت کی مکمل اوورہالنگ کی جا رہی ہے۔ غیر ضروری اور غیر فعال اسامیوں کا خاتمہ اور جدید تقاضوں خصوصاً ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق نئی اسامیوں کی تخلیق زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا اشارہ

عدالتی معاملات اور نئی بھرتیاں

انہوں نے کہا کہ نئی بھرتیاں وزیراعلیٰ اور کابینہ کی منظوری سے کی جائیں گی جبکہ غیر ضروری آسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے پنجاب آرٹس کونسل سے متعلق بعض تقرریوں کے معاملے پر کہا کہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے قبل از وقت کوئی رائے دینا مناسب نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 میں اوکاڑہ آرٹس کونسل کی تعمیر و مرمت، آئی ٹی اپ گریڈیشن، ساؤنڈ سسٹم، فرنیچر اور ہائبرڈ سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے خطیر فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں اور منصوبے اسی سال مکمل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

فنکاروں کے لیے سپورٹ فنڈ

وزیر اطلاعات نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فنکار سپورٹ فنڈ کو 80 ملین روپے سے بڑھا کر 300 ملین روپے کر دیا ہے۔ ماہانہ مالی امداد کو بھی دوگنا کیا گیا ہے تاکہ مستحق فنکاروں کی بہتر معاونت کی جا سکے۔ حکومت کا وژن صرف امداد دینا نہیں بلکہ فنکاروں کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، جس کے لیے فلم فنڈ اور تھیٹر ری وائیول سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکومتی وژن

وزیر اطلاعات نے اختتام پر کہا کہ حکومت پنجاب شفافیت، میرٹ اور جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...