ٹیکنو کا اسپارک گو 3 اب پاکستان میں دستیاب ہے۔
ٹیکنو نے Spark Go 3 سمارٹ فون متعارف کروا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج ٹیکنو نے پاکستان میں Spark Go 3 سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون خوبصورتی، مضبوطی اور کارکردگی کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے جو اسے روزمرہ استعمال کے لیے ایک قابلِ اعتماد انتخاب بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے جو عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے: صدر پاکستان
خصوصیات
یہ فون IP64 Water and Dust Resistance کے ساتھ آتا ہے اور 1.5 میٹر تک ڈراپ ریزسٹنس بھی مہیا کرتا ہے، جس سے یہ مشکل حالات میں صارفین کا ایک قابل اعتماد ساتھی بن جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متناسب طریقہ نمائندگی کے تحت منتخب ہونے والی اسمبلیاں مختلف طبقات کی صحیح عوامی نمائندہ ہونگی جس سے جمہوریت اور سیاسی جماعتیں مضبوط ہونگی۔
جدید ٹیکنالوجی
Spark Go 3 کی نمایاں خصوصیات میں FreeLink 2.0 ٹیکنالوجی شامل ہے، جو نیٹ ورک کے بغیر بلوٹوتھ کے ذریعے کالز اور پیغامات کی سہولت دیتی ہے —
مزید براں یہ سمارٹ فون ٹیکنو کی ELLA AI کے ساتھ آتا ہے، جو Face to Face Translation، AI Writing، کال کے دوران شور کم کرنے کی ٹیکنالوجی جیسے جدید فیچرز فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، 18 افراد ہلاک، 3 زخمی
انفرا ریڈ ریموٹ کنٹرول فیچر
SPARK Go 3 میں ایک انفراریڈ ریموٹ کنٹرول فیچر بھی شامل ہے، جو اسے آپ کے گھریلو آلات کے لیے یونیورسل ریموٹ بنا دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، جلوس کے راستوں میں رکاوٹ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد
ڈسپلے اور بیٹری
فون میں 6.67 انچ کا HD+ ڈسپلے اور 120Hz Refresh Rate بھی موجود ہے جو صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بناتا ہے۔ علاوہ ازیں، Spark Go 3 میں 5000mAh بیٹری، 15W فاسٹ چارجنگ، 128GB اسٹوریج اور 4GB+4GB Extended RAM دی گئی ہے، جو ہر لمحے بہترین کارکردگی مہیا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی
قیمت اور دستیابی
Spark Go 3 پاکستان میں چار دلکش رنگوں میں 29،999 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے، تاکہ صارفین کو بے خلل اور قابلِ بھروسہ کنیکٹیویٹی حاصل ہو۔ مزید یہ کہ ٹیکنو Spark Go 3 کے ساتھ 12+1 ماہ کی آفیشل وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
خریداری کے لیے لنک
ٹیکنو Spark Go 3 حاصل کرنے کے لیے ٹیکنو پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://pk-store.tecno.com/h5/pagesub/product/detail?pid=438








