پنجاب میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی، قانون نافذ کرنے والے ادارے مستثنیٰ قرار

پنجاب میں ڈرون اڑانے پر پابندی

لاہور( طیبہ بخاری سے ) پنجاب میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اقدام

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر فوری اور مکمل پابندی عائد کی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدام اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی کے سامان کی ترسیل ناکام، بڑی کھیپ برآمد

اندرونی تقریبات میں ڈرون کا استعمال

واضح رہے کہ ہالز اور مارکیز میں تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔ البتہ، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوتی ہے۔

نوٹیفیکیشن کی تفصیلات

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق 30 روز کیلئے ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...