آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، صائم ایوب پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے
آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میں پیار سے اسے خرگوش کہتا تھا، دھول بڑھتی ہی جا رہی تھی، فون بج اٹھا،’’اگلی بار آئے تو مجھے بھی ملوانا پیار محبت کی بات اپنے انداز میں کرونگا“
صائم ایوب کی تنزلی
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹی 20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا نے پاکستان کے صائم ایوب کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس تنزلی کے بعد صائم ایوب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے مقامی رہنما موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی
بیٹرز کی درجہ بندی
بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے، جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریوس نے بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے۔
باؤلرز کی صورتحال
باؤلرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے ابرار احمد تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے کوربن بوش تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔








