گھوٹکی: کچے میں ’’نجات مہران آپریشن‘‘ جاری ،7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے
گھوٹکی کا آپریشن
گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں ایک آپریشن کے دوران 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف شیف انتقال کر گئے
ملزمان کی نوعیت
پولیس حکام کے مطابق سرینڈر کرنے والے ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ’’نجات مہران آپریشن‘‘ کے دوران گرفتاری پیش کرنے والے ڈاکوؤں کا تعلق شر گینگ سے ہے۔ ان اشتہاری ملزمان کے خلاف قتل، قبائلی تصادم اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔ سرینڈر کرنے والے ملزمان میں اصغر شر، عبداللطیف شر، مور شر، بڈو شر، نالی چگو شر، شبن شر اور ممتاز شر شامل ہیں۔
آپریشن کا مقصد
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے کہا ہے کہ رونتی کچے میں امن و امان کے مکمل قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔ 40 روز سے جاری نجات مہران آپریشن کے دوران 75 سے زائد اشتہاری ڈاکوؤں نے سرینڈر کیا۔








