ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس بھی مالی پریشانی کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کو حل ہونے میں ابھی مزید دن لگ جائیں گے۔ صبر کریں، آج بہرحال ضرورت ضروری ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی آمد: پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان دنوں جو بھی پریشانیاں مل رہی تھیں ۔اب ان کا سلسلہ رک جائے گا جو لوگ بیماری بندش یا کسی اور قسم کے اثرات میں ہیں وہ نجات پا لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے راجیش کھنہ کو کیا پیشکش کی تھی جسے راجیش کھنہ نے دھوکہ سمجھا تھا؟
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کافی پریشان دن گزار کر آئے ہیں۔ اب انشاءاللہ اس کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ کو دن بدن خوشی ملتی چلی جائے گی۔ خاص طور پر مستقبل کے حوالے سے۔
یہ بھی پڑھیں: نجف حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع ، گرفتاری کے لیے چھاپے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
گھریلو ماحول میں کشیدگی کا عمل ابھی جاری ہے۔ صبر تحمل سے چلنا ہوگا اور کسی بھی معاملے کو جلد بازی سے حل کرنے کے بجائے حکمت عملی سے کام لینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات کے عوام نے عمران خان کی کال پر باہر نکل کر مینڈیٹ چوروں کو مسترد کر دیا، پرویز الٰہی کی اہلیہ کا بیان
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج ایک اچھا دن ہے۔ آپ کو اپنا معاملہ اب انشاءاللہ حل ہوتا دکھائی دے گا اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آنے کا سلسلہ جاری تھا وہ فوری رک جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امارات کے 18 ارب پتی افراد کے پاس کتنی دولت ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ.
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نوکری پیشہ افراد ہوں یا دوسری کوئی جگہ ہوں۔ سب میں تبادلے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔ ایک قسم کی تبدیلی ہے جس کی زد میں آپ آئے ہوئے ہیں اور یہ بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،طلال چودھری
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ بار بار ہو رہا ہے اپنا صدقہ دیں اور اپنے رزق کے حصول کے معاملے کو بھی ایک بار چیک کرلیں ،کسی جگہ کوئی گڑبڑ تو نہیں ہے تاکہ اس سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: دین اسلام تمام نوع انسانی کے لیے امن و آشتی کا پیغام ہے: وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر پیغام
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بندش میں تھے۔ وہ اب آہستہ آہستہ ریلیف لے رہے ہیں۔ اس وقت حالات آہستہ آہستہ اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ بھی توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ڈٹ گئے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب غیبی انداز سے مدد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں تھے اب وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور یہ سلسلہ تیزی سے بہتری دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی معاملے میں الجھن کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اگلے دو تین یوم تک اس سے نکل جائیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔ بس آپ یا حی یا قیوم کا وردکریں۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کے چیٹ جی پی ٹی کو “براہ مہربانی” اور “شکریہ” کہنے سے کروڑوں ڈالر کا نقصان، سیم آلٹمین کا انکشاف
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی بھی دوسرے کے معاملے میں جس قدر دور رہیں گے آپ کے لئے اتنا ہی بہتر رہے گا اور اس وقت اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ بھی جاری ہے صدقہ دیں۔
سیارہ حوت
19 فروری سے 20 مارچ
بار بار مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں اس وقت آپ کو جس بھی طرف سے کوئی خطرہ محسوس ہو رہا ہے آپ اس طرف نہ جائیں اور اپنا صدقہ لازمی دیں۔








