بھارت میں عاشق نے دلہن بنی لڑکی کو گولی مار دی

بھارت: شادی کے وقت دلہن پر گولی چلانے کا افسوسناک واقعہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نام نہاد محبت کے اسیر ذہنی مریض نے دلہن بنی لڑکی کو شادی کے وقت گولی مار دی۔ پڑوسی ملک بھارت میں ریاست بہار میں شادی کے دوران دلہن کو ایک ذہنی مریض نے گولی مار دی۔ گولی مار کر ملزم بھرے منڈپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے ایک لاکھ، 63 ہزار کی حد بھی عبور کر لی

واقعہ کی تفصیلات

24نیوز کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بکسار میں ایک شادی کے دوران دلہن پر فائرنگ کا دل خراش واقعہ پیش آیا، جس نے منڈپ میں موجود مہمانوں کے بعد سوشل پلیٹ فارم پر واقعہ کی ویڈیو دیکھنے والوں کو بھی خوفزدہ اور اداس کر دیا۔ دلہن کی عمر صرف 18 سال ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج ہے۔ دلہن عارتی کمار شادی کی مذہبی رسوم ہونے کے بعد کے سٹیج پر اپنے دولہا کے ساتھ کھڑی مہمانوں سے مل رہی تھی۔

فائرنگ کا منظر

اچانک ان کا پڑوسی دینبندھو مجمع سے نکل کر ان کے قریب آیا اور پسٹل سے گولی چلا دی۔ جلدی میں چلائی گئی گولی دلہن کے پیٹ میں لگی اور وہ سٹیج پر گر گئیں۔ پسٹل پر سائلنسر لگا ہونے کے باعث قریب موجود لوگوں میں سے کم کو پتہ چلا کہ کیا ہو گیا تاہم ایک ویڈیو بن رہی تھی، اس میں حملہ آور کو تیزی سے آگے آتے اور پسٹل سے گولی چلاتے اور مڑ کر بھاگتے دیکھا گیا۔ گولی ویڈیو کیمرے کے بالکل قریب چلی، اس لئے سائلنسر لگا ہونے کے باوجود شوٹنگ کی آواز کیمرے نے ریکارڈ کر لی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...