ون ڈے سیریز: جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

پہلا اننگز کی کارکردگی

سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینی ڈارکسن 90 اور تزمین برٹز 77 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی پرفارمنس

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں اسے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 77 اور صدف شمس 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

سیریز کی صورتحال

تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن کو 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...