لاہور: 18 سال سے کم عمر افراد کیلئے ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا یکم مارچ سے شروع ہوگا
ڈرائیونگ پرمٹ کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا عمل یکم مارچ سے شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب
ڈی آئی جی ٹریفک کی تفصیلات
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 سال کے نوجوان ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر سکیں گے، تاہم 16 سال سے کم عمر افراد اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نیا مقدمہ درج
پرمیٹ کے حصول کی شرائط
وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول کے لیے امیدوار کے پاس نادرا کا اسمارٹ کارڈ یا فارم B ہونا لازم ہے، جبکہ والدین کی جانب سے تحریری رضامندی بھی درکار ہوگی۔
ڈرائیونگ کی حدود
انہوں نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ پرمٹ پر 125 سی سی سے بڑی موٹرسائیکل، کار یا کمرشل گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔








