کیا ورلڈ کپ کے بعد سلمان علی آغا کی کپتانی ختم ہو جائے گی؟ محمد عامر نے بتا دیا

محمد عامر کی پیشگوئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر جو ان دنوں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران اپنی درست پیشگوئیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر عامر بابا کہلائے جا رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے بعد قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کپتانی برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی

پاکستان کی شکست کے بعد کی صورتحال

یہ بیان پاکستان کی اہم سپر ایٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو تقریباً ختم کر دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی جبکہ پاکستان کو اب سری لنکا کے خلاف اپنا آخری میچ جیتنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بینک سے 50 ہزار کیش نکلوانے والے افراد کے لیے پریشان کن خبر، حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا دعویٰ

محمد عامر کا تبصرہ

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میرے خیال میں اس ورلڈ کپ کے بعد سلمان علی آغا ٹی20 کپتان نہیں رہیں گے، فی الحال مجھے کوئی اور موزوں امیدوار بھی نظر نہیں آتا اور میں سمجھتا ہوں کہ کئی کھلاڑیوں کے لیے یہ ٹی20 ورلڈ کپ آخری ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سب انسپکٹر کے گھر سے کمسن گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

راشد لطیف کا موقف

دوسری جانب سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اب اس فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں رہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسٹرائیک ریٹ پر تحفظات کے باعث 6 ماہ قبل ڈراپ کیے جانے کے بعد بابر کو دوبارہ کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا، ان کا اسٹرائیک ریٹ کب بہتر ہوا؟ آپ انہیں واپس کیوں لائے؟

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی

جدید ٹی20 کرکٹ کی ضروریات

انہوں نے کہا کہ جدید ٹی20 کرکٹ میں ایسے بیٹرز کی ضرورت ہے جو رفتار تیز کر سکیں اور رن ریٹ کو کنٹرول میں رکھیں، اگر کوئی کھلاڑی 20 سے 25 گیندیں کھیلنے کے باوجود رفتار نہ بڑھا سکے تو دوسرے اینڈ پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور نئے آنے والے بیٹرز کو خطرناک شاٹس کھیلنے پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار ملتان سلطانز کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اسامہ میر نے بتادیا

احمد شہزاد کی تنقید

سابق اوپنر احمد شہزاد نے بھی بیٹنگ حکمتِ عملی پر سوالات اٹھائے، ان کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران سنگلز اور ڈبلز لینے کے مواقع ضائع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر سے چیز لینے کے لیے نکلا تھا اور اس کے بعد واپس نہیں آیا، کراچی میں والدین کا اکلوتا بیٹا زیادتی کے بعد قتل

بہتری کے امکانات

انہوں نے انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل راشد کی گوگلی پر بابر اعظم کے تقریباً آؤٹ ہونے کے لمحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہی بہتری ہے؟

کمزوریوں کا تسلیم کرنا

احمد شہزاد کے مطابق جب تک کھلاڑی اپنی کمزوریوں کو تسلیم کر کے جدید ٹی20 تقاضوں، پاور ہٹنگ اور سوچ سمجھ کر رسک لینے کے مطابق خود کو ڈھالیں گے نہیں، بہتری ممکن نہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...