مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا مہم چلائی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
مریم نواز کے خلاف گندی سوشل میڈیا کمپین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جا رہی ہے، یہ کمپین فتنہ پارٹی کی سوشل میڈیا بریگیڈ چلا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی فوڈ چین میں توڑ پھوڑ کے ملزمان کو چھڑانے کے کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
یوٹیوبرز اور میڈیا کی حقیقت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نام نہاد یوٹیوبر بھگوڑے اس کمپین کے پیچھے ہیں، جب ان کے اوپر کوئی ایکشن ہو تو وہ سیاسی انتقام بنا دیا جاتا ہے یا کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، اس میں ان کی خواتین بھی شامل ہیں جن کے اکاؤنٹ سے گند بکا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا
مریم نواز کے خلاف مہم کی تاریخ
انہوں نے کہا کہ 2014 سے مریم نواز کے خلاف گند بکا جا رہا ہے، میں نہیں سمجھتی کہ کوئی صحافی اپنے اکاؤنٹ سے اس طرح کی پوسٹیں کر سکتا ہے۔ جہاز کی آڑ میں ڈیڑھ سو وی لاگ ہوئے ٹی وی چینلز نے سو کے قریب پروگرام کئے لیکن کسی بڑے صحافی نے اس پر کام نہیں کیا۔ کسی کو نہیں لگا کہ اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: تیز رفتار ڈمپر نے 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، 18سالہ لڑکی جاں بحق
سیاسی اقدار اور تربیت
ان کا کہنا تھا کہ باتیں ہمارے پاس بھی بہت ہیں، ہم بھی بہت ساری کر سکتے ہیں لیکن یہ تربیت نہیں ملی ہے۔ ان کی ذاتی زندگی پر باتیں کی جا سکتی ہیں لیکن ہمیں خود شرم آتی ہے کہ اس پر کیا بات کریں، ہم سیاسی بات کریں گے کیونکہ ہم سیاسی لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اصولوں کی پاسداری مریم نواز کے عزم کا امتحان
وزیراعلیٰ کے خلاف مہم کے محرکات
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف جہاز کی آڑ میں گھٹیا کمپین کر رہے ہیں۔ میرا سوال ہے، کیا باقی وزیر اعلیٰ رکشہ استعمال کرتے ہیں؟ فتنہ فساد پارٹی نے جو گندگی پھیلائی ہے، ان کا وزیر اعظم 55 روپے کلو میٹر میں بنی گالہ کی شٹل سروس چلاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل ہوگئی
گندی کمپین کا نتیجہ
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بہانہ بنا کر انہوں نے جیسی کمپین کی ہے یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ان کی گھر کی تربیت بھی غلط ہے اور ان کی سیاسی تربیت بھی غلط ہے۔ مجھے ان کے گھر کی خواتین سے دلی ہمدردی ہے جو ان جیسے بیمار لوگوں کو برداشت کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل، وائٹ ہاؤس نے زیادہ ہینڈ شیک کو وجہ قرار دے دیا
خدمات کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کے گند سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اللہ تعالیٰ عزت دینے والا ہے۔ ان کا لیڈر پہلے بھی اپنے جلسوں میں ذومعنی گفتگو کیا کرتا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب کی عوام کی خدمت کر رہی ہیں، جیسے کہ 41 ارب روپے کا رمضان پیکج، الیکٹرک بسیں، آسان کاروبار کے قرضے، دہی رانی پروگرام، ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ نوکریاں، اور ڈیڑھ لاکھ گھر بن رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوامی پیکج
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 ارب روپے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے بلوچستان کے بہن بھائیوں کے لئے دے کر آئی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب کے بعد 200 ارب کا پیکج عوام کو دیا تھا۔ یہ گندی گھٹیا کمپین مریم نواز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی لیکن لوگوں کو ایکسپوز ضرور کر گئی ہے۔








