بھارت: زیادہ رونے پر ماں نے 2 ماہ کے بیٹے کو قتل کر دیا

دل دہلا دینے والا واقعہ

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 2 ماہ کے شیر خوار بچے کو مبینہ طور پر اس کی ماں نے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھاپ سے چلنے والی گاڑی کی سیٹی میں کچھ ایسا سحر اور درد ہوتا کہ دل یکدم اداس سا ہو جاتا، ڈار سے بچھڑی کونج کی طرح ہوک سی اٹھتی محسوس ہوتی

واقعے کی تفصیلات

پولیس کے مطابق واقعہ زیرِ تعمیر اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا، 24 فروری کو دوپہر تقریباً 12 بجے ڈائل 100 پر ایک کال موصول ہوئی جس میں باؤرمپٹ کے علاقے میں آؤٹر رنگ روڈ کے قریب واقع اپارٹمنٹ میں ایک بچے کی موت کی اطلاع دی گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں: خواجہ آصف

پولیس کی تحقیقات

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ بچے کے منہ میں کپڑا ٹھونسا گیا تھا جبکہ ٹانگیں رسی سے بندھی ہوئی تھیں اور وہ شدید زخموں کے باعث دم توڑ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ۳۲۰۰ روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ۴ لاکھ ۶۷ ہزار ۹۶۲ روپے ہو گئی

والد کا بیان

بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے مذکورہ تعمیراتی مقام پر مزدوری کر رہا تھا اور وہیں ایک عارضی کمرے میں اپنی 20 سالہ بیوی ممتا اہروار اور 2 ماہ کے بیٹے سوریا کے ساتھ مقیم تھا۔

راجندر کے مطابق وہ منگل کی صبح کام پر گیا اور بچے کو بیوی کے پاس چھوڑ گیا، جب وہ تقریباً 11 بجے واپس آیا تو اس نے اپنی بیوی کو آگ کے قریب پایا اور دیکھا کہ بچے کو جلایا جا رہا ہے، اس نے فوراً بیوی کو پیچھے ہٹایا مگر اس وقت تک بچہ جان کی بازی ہار چکا تھا، بچہ گزشتہ چند روز سے مسلسل رو رہا تھا جس پر اس کی ماں شدید ذہنی دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران۔ اسرائیل جنگ، پاکستان نے کیا چیز ذخیرہ کرنا شروع کر دی؟ بڑی خبر

پولیس کی ابتدائی تفتیش

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ نے مبینہ طور پر بچے کا رونا بند کرانے کے لیے اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا اور ٹانگیں رسی سے باندھ دیں، بچے کی موت کے بعد لاش کو آگ میں ڈالنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقدمے کی رجسٹریشن

حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں، بشمول گھریلو مسائل یا صحت سے متعلق عوامل کا جائزہ لیا جا رہا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...