کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تازہ ترین اپڈیٹ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اورشیراز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی، جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیا
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کی۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے ممکنہ سیلاب بارے ایڈوائزری جاری کردی
گواہان کی طلبی
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔
ضمانت کی درخواست مسترد
اس کے علاوہ عدالت نے ملزم شیراز کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔








