پنجاب حکومت کا وزراء اور بیوروکریٹس کے لیے 1 ارب 14 کروڑ کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے وزرا اور بیوروکریٹس کے لیے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹرانسپورٹ ونگ نے اس ضمن میں سفارشات پیش کر دی ہیں، جن کے مطابق مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ روپے کی لاگت سے 108 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت فیسٹیول، پنجاب کے ثقافتی رنگ اور خوشیوں کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے: عظمٰی بخاری
کابینہ کے لیے نئی گاڑیاں
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی شامل ہے، جس کی اجازت حکومت پہلے ہی دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈ زون میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایس پی آپریشنز کا مؤقف بھی آگیا
وی آئی پیز اور چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی گاڑیاں
اسی طرح وی آئی پیز کے لیے 27 کروڑ روپے کی لاگت سے 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات منظور ہو چکی ہیں۔ چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے بھی 53 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں موٹر سائیکلیں بھی شامل ہوں گی۔
خریداری کا عمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات کی باضابطہ منظوری کے بعد گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔








