مانسہرہ؛ وزیراعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد
وزیرِ اعظم کی مانسہرہ آمد
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ، 3 افراد زخمی
شہید کے لواحقین سے ملاقات
وزیرِ اعظم نے شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کیلئے دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہید کی قربانی کا اعتراف
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی، ہم سب کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔








