عدالتی انفراسٹرکچر میں موجود خلا جلد از جلد پرُ کیا جائے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

عدالتی انفراسٹرکچر میں اصلاحات کا جائزہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ملک بھر کے عدالتی انفراسٹرکچر میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں عدالتوں اور بار رومز کی سولرائزیشن سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اماراتی صدر پاکستان پہنچ گئے، طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرگیا

پنجاب کی ترقیاتی کام

اجلاس میں جوڈیشل ڈیولپمنٹ فنڈ، انڈر ڈیولپڈ ریجنز ونڈوز اور گرانٹ اِن ایڈ کے تحت جاری منصوبوں پر جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں 56 بار رومز کی سولرائزیشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مزید 47 بار رومز پر کام جاری ہے۔ صوبے میں 62 بار رومز اور عدالتوں میں ای لائبریریز قائم کی جاچکی ہیں اور ان کی توسیع کا عمل بھی جاری ہے۔ پنجاب کے 47 جوڈیشل کمپلیکسز میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ 32 ڈے کیئر سینٹرز اور 74 خواتین سہولت مراکز بھی قائم کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا

سندھ میں جاری منصوبے

اعلامیے کے مطابق سندھ میں 65 بار رومز اور 92 عدالتوں کی سولرائزیشن جاری ہے جبکہ 37 بار رومز اور 61 عدالتوں میں ای لائبریریز کے قیام پر کام ہورہا ہے۔ سندھ کے 28 اضلاع اور 19 تعلقہ سطح پر خواتین سہولت مراکز کی ترقی کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے مظاہروں کے 4 سال بعد کیوبا کے صدر پر پابندیاں عائد کردیں

خیبر پختونخوا کی پیشرفت

خیبر پختونخوا میں 51 بار رومز اور 39 عدالتوں کی سولرائزیشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 66 بار رومز اور 62 عدالتوں میں ای لائبریریز قائم کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عزم مصمم ہو تو میرٹ، محنت اور مساوات کے درخشاں اصولوں پر مبنی فلاحی معاشرے کی تعمیر کیلئے اب بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے

بلوچستان میں سولرائزیشن

بلوچستان کے تمام 35 سیشن ڈویژنز میں سولرائزیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ 35 سیشن ڈویژنز میں بینچ اور بار کے لیے ای لائبریریز بھی قائم کردی گئی ہیں۔

چیف جسٹس کی ہدایت

چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ عدالتی انفراسٹرکچر میں باقی ماندہ خلا کی نشاندہی کرکے انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ عدالتی کارکردگی اور ادارہ جاتی وقار کے لیے بلا تعطل اور پائیدار توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...