سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 700 روپے کی معمولی کمی
کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل سات روز تک اضافے کے بعد پہلی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے 100 ارب روپے کی منظوری دیدی
سونے کی قیمت میں کمی
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوکر 540,562 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 600 روپے کی کمی سے 463,444 روپے ہوگئے۔
چاندی کی قیمت میں تبدیلی
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوکر 9,204 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہوکر 1,5178 ڈالر پر آ گیا۔








