زیک گولڈ سمتھ کا برطانیہ سے پاکستان پر عمران خان کے علاج کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
زیک گولڈ سمتھ کا عمران خان کے حالات پر تشویش
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے سابق سالے زیک گولڈ سمتھ نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں عمران خان کے جیل میں حالات کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یقینی بنائے کہ خان کو انسانی حقوق اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی محبت میں گرفتار ہونے کے باوجود حسرت رہی کہ سمجھ سکوں سپیکر پر کیا کہا جاتا ہے؟ صرف یہ سمجھ آتا ہے ”آ رہی ہے“ یا ”جا رہی ہے“
عمران خان کی قید کی صورت حال
گولڈسمتھ نے کہا کہ خان کو وکیل، اہل خانہ بشمول 2 بیٹوں اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور وہ زیادہ تر وقت قید میں تنہائی میں گزار رہے ہیں، جس سے ان کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ برطانیہ کی پاکستان کو دی جانے والی امداد پر بھی نظر ثانی کا عندیہ دیا اور کہا کہ پاکستان کو کمیونین چارٹر کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے واضح عزم دکھانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر
عمران خان کی قید کی تفصیلات
یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس کی سزا بھگت رہے ہیں اور 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق انسداد دہشتگردی کے مقدمات کا بھی سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
The treatment of Imran Khan at the hands of the Pakistani government is an international outrage.
Today Peers across the House urged the UK Foreign minister to step up @ImranKhanPTI pic.twitter.com/2PQcn9jgeL— Zac Goldsmith (@ZacGoldsmith) February 25, 2026








