ایف بی آر نے تمباکو کے شعبے میں بڑے اسکینڈل کا سراغ لگا لیا، زائدالمیعاد اور اسمگل شدہ غیر ملکی برانڈز کے سگریٹ ری پیک کرکے فروخت کرنے کا انکشاف

تمباکو کے شعبے میں اسکینڈل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمباکو کے شعبے میں ایک بڑے اسکینڈل کا سراغ لگایا ہے، جس میں مبینہ طور پر زائدالمیعاد اور اسمگل شدہ غیر ملکی برانڈز کے سگریٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) کی سہولت کے تحت ری پیک کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید صاحب کو 15 مہینے کے پراسیس کے بعد سزا سنائی گئی، خواجہ محمد آصف

قومی خزانے کو نقصان

وی نیوز کے مطابق اس اسکیم سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایف بی آر کی انفورسمنٹ ٹیموں نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم کمپنی میسرز پائنئیر ٹوبیکو اینڈ ٹریڈنگ کمپنی پر چھاپہ مار کر قریباً 45 لاکھ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ برآمد کیے۔ برآمد شدہ برانڈز میں فلپ مورس انٹرنیشنل کا مارلبورو اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیرِ ملکیت بینسن اینڈ ہیجز سمیت دیگر برانڈز شامل ہیں۔ بڑی مقدار میں سگریٹ فلٹرز، ایسیٹیٹ ٹو، سگریٹ پیپر اور زائدالمیعاد شیشہ فلیورز بھی قبضے میں لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اللّٰہ سے پوری امید ہے کیس جیتوں گا عمرے پر جاؤں گا، شیخ رشید

زائدالمیعاد سگریٹ کا کاروبار

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بلیک مارکیٹ سے انتہائی کم قیمت پر خریدے گئے زائدالمیعاد سگریٹ پاکستان اسمگل کرکے ای پی زیڈ میں ری پیک کیے جاتے اور مبینہ طور پر ان کی اصل تیاری کی تاریخ اور تفصیلات چھپا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔ سگریٹ کی عمومی میعاد 3 سے 6 ماہ ہوتی ہے، جس کے بعد تمباکو خشک ہو کر کیمیائی تبدیلیوں کا شکار ہو جاتا ہے اور صحت کے لیے مزید مضر بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم کو مقابلے میں مارے جانے کا ڈر، کمرہ عدالت میں گرفتاری دے دی

ایپی زیڈ کی مراعات کا غلط استعمال

ایف بی آر حکام کے مطابق ای پی زیڈ مراعات، جن کے تحت درآمد و برآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، کا غلط استعمال کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے نہ صرف مقامی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ قومی معیشت اور صحت عامہ کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے۔

غیر قانونی ری پیکنگ

حکام کا کہنا ہے کہ زائدالمیعاد سگریٹ کی ری پیکنگ اور فروخت بیشتر ممالک میں غیر قانونی ہے، کیونکہ تمباکو مصنوعات پر لازمی وارننگز، ٹیکس اسٹیمپس اور مینوفیکچرر مارکنگ تبدیل کرنا جعلسازی اور صارفین کو دھوکہ دینے کے زمرے میں آتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...