سندھ ہائی کورٹ نے اساتذہ کی تنخواہ اور پنشن سے کٹوتی روکنے کا حکم جاری کر دیا

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے اساتذہ کے ٹائم اسکیل ختم کرنے اور اضافی مراعات واپس لینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تنخواہ اور پنشن سے کٹوتی روکنے کا حکم صادر کرتے ہوئے محکمہ خزانہ و دیگر کو مزید کارروائی سے بھی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال ایک درمیانے درجے کا شہر ہے، ریلوے میں اس اسٹیشن کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ لاہور سے کراچی ریلوے لائن کا پہلا حصہ خانیوال میں ہی ختم ہوتا ہے۔

عدالتی احکامات

عدالت نے محکمہ تعلیم و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس

اساتذہ کے حقوق کی حفاظت

عدالت نے ریمارکس میں حکم صادر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک اساتذہ کی تنخواہ یا پنشن سے کسی قسم کی جبری وصولی نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 25 اکتوبر کو سی ویو پر تیسرا سالانہ ہیجڑا فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

وکیل کا موقف

وکیل اسد اللہ بلو کا کہنا تھا کہ درخواست گزار محکمہ تعلیم میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس اساتذہ ہیں، درخواست گزار ڈرائنگ ٹیچرز، فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز اور ورکشاپ انسٹرکٹرز کے کیڈرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ متعلقہ اساتذہ کو سروس کے دوران قواعد و ضوابط کے تحت ترقی اور اپ گریڈیشن دی گئی۔

حکومتِ سندھ کی پالیسی

حکومتِ سندھ کی ٹائم اسکیل پالیسی کے مطابق گریڈ 15 سے 20 تک تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں، محکمہ فنانس نے 21 جنوری کو خط لکھا تھا۔ خط کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی عملدرآمد کا مراسلہ جاری کیا، درخواست گزار نے کہا کہ تنخواہوں میں کٹوتی اور دی گئی اضافی رقوم کی واپسی غیر قانونی ہے، کئی اساتذہ تو ریٹائرڈ بھی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...