کیا 10 روپے کا نوٹ ختم ہونے جا رہا ہے؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی

حکومت کی رپورٹ: 10 روپے کے نوٹ کا خاتمہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں چلنے والے 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لیے نئے الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

کمیٹی کی تشکیل

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلی سطحی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو ارسال کردی۔ یہ کرنسی مینجمنٹ رپورٹ اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت مرتب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں کوئی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا: علی امین گنڈاپور

10 روپے کے نوٹ کی اوسط عمر

آئی سی ایم اے رپورٹ کے مطابق 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے جب کہ 10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہوتی ہے۔ملک میں ہر سال چھپنے والے مجموعی نوٹوں کا تقریبا 35 فیصد حصہ 10روپے کے نوٹ پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے، سکیورٹی ذرائع

اخراجات کی بچت

10 روپے کا سکہ متعارف کرنے سے 10سال میں کم از کم 40 سے 50ارب روپے کی بچت ہوگی، کیوں کہ 10روپے کے نوٹ کی چھپائی، تبدیلی اور انتظامی اخراجات کا تخمینہ 8 سے 10 ارب روپے ہے۔

سکہ تیار کرنے کی خصوصیات

رپورٹ کے مطابق سکہ تیار کرنے کی لاگت زیادہ مگر دہائیوں تک دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...