ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مزید 2 مقدمات میں جوڈیشل کردیا گیا
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مزید 2 مقدمات میں جوڈیشل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
کیس کی تفصیلات
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 2 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل کردیا۔ یہ دونوں ملزمان ان دونوں مقدمات میں پہلے گرفتار نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 8 فروری ووٹ چوری اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ بھی ہے اور بلوچستان و اسلام آباد میں معصومین کی شہادتوں پر یوم سوگ بھی،سلمان اکرم راجا
احتجاجی دھرنا کیس
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار ہیں۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے کل فریقین کو دلائل دینے کا حکم دے دیا۔
سماعت ملتوی
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔








