خواہش ہے عوام کے کام آسکوں، پنجاب کی خواتین دل سے خوف نکال دیں، کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی توحکومت مدد کو آئے گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ای ٹیکسی سکیم کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی سکیم کی تقریب سے خطاب کیا اور اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بس سروس شروع کرنے اور پنجاب میں ٹریک لیس ٹرین منصوبے کے بھی جلد اجرا کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کو اسلام قبول کر کے نکاح کرنے والی سکھ خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا
ای ٹیکسی سکیم کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ای ٹیکسی سکیم شروع ہوئی، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ پنجاب کی ای ٹیکسی ماحول کے لیے بہترین گاڑی ثابت ہوگی۔ ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ خدمت کے لیے 5 سال کا وقت بہت کم لگتا ہے، کام زیادہ ہے وقت کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف پنجاب میں 46لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، بحالی تک کام جاری رکھیں گے :الخدمت فاؤنڈیشن
خواتین کے لیے محفوظ ماحول
میں کہتی ہوں کہ پنجاب کی خواتین دل سے خوف نکال دیں، پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ہے۔ پنجاب میں بسنے والی ہر ماں، بہن، بیٹی کو اب تحفظ کا احساس ہے۔ اگر کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پوری حکومت مدد کو آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے میں جدید زرعی مشینری کے استعمال سے سموگ اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آئی ،مریم اورنگزیب
گرین بس سروس کے فوائد
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 1500 بسیں آرہی ہیں، 1100 مزید شامل ہوجائیں گی۔ پنجاب میں ای موبیلٹی کا ایکو سسٹم بنا دیا ہے۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹروبسوں پر کام ہورہا ہے۔ خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ای ٹیکسی سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے ماہانہ آمدن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر ریلوے کا بڑا اقدام، پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
رمضان پیکیج کی تفصیلات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 42 لاکھ خاندانوں اور ڈھائی لاکھ افراد کو نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 10،10 ہزار روپے گھر پہنچایا گیا ہے۔ پنجاب میں رمضان کے دوران لوگوں کو کھانے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے توہینِ عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کردیا
صحت کی سہولیات اور ایئر ایمبولینس سروس
اب دل کے مریضوں کو دربدر نہیں ہونا پڑے گا، علاج ان کے ضلع میں ہوگا۔ ہر ضلع کی کیتھ لیب میں انجیوگرافی اور پلاسٹی ہورہی ہے۔ اگر علاج ممکن نہ ہو تو ہم ایئر ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال تک لاتے ہیں۔
ماحولیاتی بہتری کے اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد پنجاب میں ماحولیات میں بہتری آرہی ہیں۔ سموگ کنٹرول کرنے کے لیے دن رات کام کیا گیا ہے، عوام کی صحت کے اعتبار سے آنے والے سال بہتر ہوں گے۔








