خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم منظوریاں
حکومتی اجلاس کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن میں صحت سہولت مراکز اور ہسپتالوں میں عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے 4 ارب 6 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے، مرتضیٰ وہاب
نئی پالیسیوں کی منظوری
خیبر پختونخوا ویگرنسی (کنٹرول اینڈ ری ہیبلیٹیشن) بل 2025 اور گندم پروکیورمنٹ اینڈ اسٹریٹجک ریزروز ہائیبرڈ پالیسی 2026 کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمعٰیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
اقلیتی طلبہ کی معاونت
وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل انکلوزن پروگرام کے تحت اقلیتی طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لئے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان کچھ دیر میں ہوگا
خواتین کے تحفظ کے اقدامات
اجلاس میں کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کی قانون 2010 میں ترامیم اور پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بریسٹ اسکریننگ سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ جنگ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا
علاقائی ترقی کے منصوبے
اپر چترال میں نرسنگ کالج کے قیام کے لیے 15 کنال اراضی محکمہ صحت کو منتقل کرنے، لکی مروت میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منصوبے کے لاگت میں اضافے، پشاور کے کوہاٹ روڈ پر لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے لیے اراضی فراہم کرنے اور پشاور تا ڈی آئی خان موٹر وے کیلئے اراضی کی خریداری کی لاگت کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی کمپنی کا مون لینڈر ایک بار پھر ناکام، چاند پر پہنچنے سے پہلے رابطہ منقطع
ہنگو میں جوڈیشل کمپلیکس کی توسیع
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہنگو میں جوڈیشل کمپلیکس کی توسیع کے لیے 29 کنال 9 مرلہ سرکاری اراضی کی منتقلی کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
مالی امدادی پیکج
خیبر میں تیراہ ماڈل کے طرز پر 6505 متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امدادی پیکج اور پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کیلئے نجی شعبے کے نمائندے کی نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس کی تفصیلات سوشل میڈیا پر
خیبرپختونخو کابینہ اجلاس میں منظوریاں
1. صحت سہولت مراکز اور ہسپتالوں میں عملے کی کمی پوری کرنے کے لئے 4 ارب 6 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری
2. خیبر پختونخوا ویگرنسی (کنٹرول اینڈ ری ہیبلیٹیشن) بل 2025 کی منظوری
3. گندم پروکیورمنٹ اینڈ اسٹریٹجک ریزروز ہائیبرڈ پالیسی 2026 کی… pic.twitter.com/PbIEhPaAmJ
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) February 26, 2026








