حکومت عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹس چھپا کر عدالت کو گمراہ کر رہی ہے، حافظ فرحت عباس
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے بانی عمران خان کی آنکھ کا معاملہ نہایت ہی سنگین ہے اور انہیں علاج کی فوری ضرورت ہے.
یہ بھی پڑھیں: سرسبز کوٹ سادات کے تحت نوجوانوں کی اپنی مدد آپ کے تحت شجر کاری مہم جاری، بازار میں مفت پودوں کے گملے تقسیم کیے
حکومتی اقدامات کا جائزہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا حکومت عمران خان سے متعلق رپورٹس کو چھپا رہی ہے اور عدالت کو بھی گمراہ کر رہی ہے. جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے. جان بوجھ کر عمران خان کی آنکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات مسترد کردیئے۔
علاج کا حق اور عدالت کی ذمہ داری
علاج کی سہولت ملنا عمران خان کا بنیادی حق ہے جو عدالتیں نواز شریف کی زندگی کی گارنٹیاں مانگ رہی تھیں وہ بھی ضمانت کے کیس کو مسلسل لٹکا رہی ہیں. عمران خان کو فوری طور پر ضمانت ملنی چاہیے تاکہ انکا علاج ہو سکے۔
ٹویٹر پر اظہار خیال
عمران خان کی آنکھ کا معاملہ نہایت ہی سنگین ہے اور انہیں علاج کی فوری ضرورت ہے. حکومت عمران خان سے متعلق رپورٹس کو چھپا رہی ہے اور عدالت کو بھی گمراہ کر رہی ہے. جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے. جان بوجھ کر عمران خان کی آنکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے. علاج کی سہولت ملنا عمران خان کا…
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) February 26, 2026








