کراچی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 6 فائر ٹینڈرز کی مدد لی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا میں دو پاکستانی نوجوان مبینہ طورپر اغوا، جان کو شدید خطرہ
آگ کی شدت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، چیف فائر آفیسर ہمایوں احمد نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے۔ شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر باوزر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فحش اداکارہ بونی بلیو کو میچ کے دوران سٹیڈیم سے نکال دیا گیا
پولیس کی کارروائی
دوسری جانب، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس حکام کو فوری طور پر متاثرہ فیکٹری پر پہنچنے کا حکم دیا ہے۔
سیکیورٹی اقدامات
آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنایا جائے۔








