امریکی ائیر کرافٹ کیریئر جیرالڈ فورڈ اسرائیل کی جانب روانہ، کب تک حیفا بندرگاہ پہنچے گا ؟ جانیے
امریکی طیارہ بردار جہاز کی روانگی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرے کریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض کرکٹ لیگ کے زیرِاہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک
اسرائیل تک پہنچنے کی متوقع تاریخ
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی طیارہ بردار جہاز جمعے تک اسرائیل کی بندرگاہ حیفا پہنچے گا۔ "جیو نیوز" کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیج چکا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ نے اسرائیل میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈ خانکی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 لاکھ کیوسک سے بڑا پانی کا ریلہ، ہیڈ قادرآباد میں پانی نکالنا بڑا چیلنج، شگاف ڈالنے کی تیاری
حکام کی تصدیق کی عدم موجودگی
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ اور پنٹاگون نے امریکی لڑاکا طیاروں کی اسرائیل میں تعیناتی کی تصدیق نہیں کی۔
خطے میں امریکی موجودگی میں اضافہ
خیال رہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز دیئے تھے۔








