سپر ایٹ، بھارت نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دے دیا
بھارت کی شاندار کارکردگی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے 48 ویں میچ میں بھارت نے زمبابوے کے خلاف رنز کا ہمالیہ کھڑا کر دیا ہے، جہاں چنئی میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا ریکارڈ ساز مجموعہ ترتیب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے: رانا ثنا اللہ
زمبابوے کا فیصلہ
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بھارتی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے مکمل طور پر غلط ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2 دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے،ہارون اختر
کئی بلے بازوں کی شاندار اننگز
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر 55 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ مڈل آرڈر میں ہاردک پانڈیا نے صرف 23 گیندوں پر 50 اور تلک ورما نے محض 16 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ کپتان سوریا کمار یادو نے بھی 13 گیندوں پر 33 رنز کی دھواں دھار باری کھیلی۔
زمبابوے کی باؤلنگ لائن کی ناکامی
زمبابوے کی باؤلنگ لائن بھارتی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی، جہاں رچرڈ نگاروا نے 4 اوورز میں 62 رنز لٹائے۔ اب زمبابوے کو جیت کے لیے 257 رنز کا ناممکن حد تک مشکل ہدف درکار ہے، جبکہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی جیت کا امکان اس وقت 97.25 فیصد ہے۔








