لاہور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
پولیس کی بروقت کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم رضوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ فضل الرحیم اشرفی کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم شہباز شریف
زیادتی کی کوشش کا منظر
پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے گھر آ کر ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم متاثرہ بچی کے والد احسان علی کی مدعیت میں نامزد ملزم رضوان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزم کی گرفتاری
اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیاگیا۔








