کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
لیڈی ڈاکٹر مہوش کا قتل
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اقوامِ متحدہ کو خط، فوجی جارحیت کی صورت میں سخت جواب کا اعلان
ملزمان کی گرفتاری
سما ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزم سیف علی اور حیات کو تھانہ سٹی پشاور کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری موجود شواہد کے بنا پر عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات
گزشتہ روز کوہاٹ پولیس نے دونوں ملزمان کی تصاویر جاری کی تھیں، ملزم سیف علی خان اور ملزم حیات گل آپس میں دوست ہیں۔ ملزم حیات گل کی کوہاٹ اسپتال میں مقتولہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی، لیڈی ڈاکٹر کو اسپتال سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔








