سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو یورپ سے پاکستان واپس لاکر قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ
غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق 4 ملکی کانفرنس میں سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو یورپ سے پاکستان واپس لاکر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی علالت، صدر کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
ملکوں کے وزرائے داخلہ کی ملاقات
وزیر داخلہ محسن نقوی کی اٹلی اور سپین کے وزرائے داخلہ اور یونان کے وزیر مائیگریشن سے ملاقات میں چاروں ممالک بے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
یورپ میں غیر قانونی امیگریشن کے اثرات
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا یورپ غیرقانونی امیگریشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے، مشترکہ میکنزم سے ہی اس چیلنج کا خاتمہ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور 6 اہم بل تاحال صدرِ مملکت کے دستخطوں کے منتظر
پاکستان کی کوششوں کی سراہنا
کانفرنس میں اٹلی، سپین اور یونان نے غیرقانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، تینوں یورپی ممالک نے غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
معاونت کے عزم
تینوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے کے لیے یورپی یونین کے ذریعے پاکستان کی بھرپور معاونت کا بھی فیصلہ کیا۔








