وزیراعلیٰ مریم نواز کا سلطانہ صدیقی کے بھائی مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ہم نیٹ ورک‘‘ کی صدر سلطانہ صدیقی کے بھائی اور چیئرمین مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سوگوار خاندان کے لئے ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔








