پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیز کا پروپیگنڈا ہیں، وزیر اعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا کا بیان
وزیر اعظم کے ترجمان کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ الحمدللہ کسی بھی پاکستانی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیز کا پروپیگنڈا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، پنجاب میں غیر ملکی اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت
پاکستان کی مؤثر کارروائیاں
مشرف زیدی نے سوشل میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بلااشتعال افغان طالبان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مؤثر کارروائی کی جارہی ہے، سرحد پار بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی فوجی کی شہادت یا گرفتاری نہیں ہوئی، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیز کا پروپیگنڈا ہیں۔ مشرف زیدی نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
آپریشن غضب للحق
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔








